گانے لکھنے والے عظیم گوبند پوری جب اے بی سی پروڈکشنز میں ملازم ہوا تو اس نے فوراً اپنے دوست میوزک ڈائریکٹر بھٹسا وے کے متعلق سوچا جو مرہٹہ تھا اور عظیم کے ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکا تھا۔ عظیم اس کی اہلیتوں کو جانتا تھا۔ا سٹنٹ فلموں میں آدمی اپنے جوہر کیا دکھا سکتا ہے، بے چارہ گمنامی کے گوشے...
سمندری جہاز ڈیون شائر سکون سے چلا جا رہا تھا۔
وہ رات ہی رات بحیرہ عرب سے نکل کہ اب مغربی افریقہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔ اس کی منزل انگلستان تھی۔ یہ جہاز ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملکیت تھا اور اس میں کمپنی کے بڑے بڑے امیر سوداگر، حصے دار اور ان کی عورتیں اور بچے سوار تھے۔ یہ جہاز کوئی...
بھنگنوں کی باتیں ہورہی تھیں۔ خاص طور پر ان کی جو بٹوارے سے پہلے امرتسر میں رہتی تھیں۔ مجید کا یہ ایمان تھا کہ امرتسر کی بھنگنوں جیسی کراری چھوکریاں اور کہیں نہیں پائی جاتیں۔ خدا معلوم تقسیم کے بعد وہ کہاں تتر بتر ہوگئی تھیں۔
رشید ان کے مقابلے میں گجریوں کی تعریف کرتاتھا۔ اس نے مجید سے کہا، ’’تم...
ـ ـ ـ’’ابا جان !گاڑی روکیے ذرا…‘‘ فرزانہ کی آواز گاڑی میں گونج گئی۔
انسپکٹر جمشید نے اس کی طرف دیکھے بغیر کہا:’’ نہیں فرزانہ! گاڑی نہیں رک سکتی۔‘‘
ــ’’ تمھیں معلوم ہے، آئی جی صاحب نے فوراً دار الحکومت پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ ‘‘
’’لیکن ابا جان! اس وقت ہم جس جگہ سے گزر رہے ہیں، اس جگہ ضرور کوئی...
ایک نہایت ہی تھرڈ کلاس ہوٹل میں دیسی وسکی کی بوتل ختم کرنے کے بعد طے ہوا کہ باہر گھوما جائے اور ایک ایسی عورت تلاش کی جائے جو ہوٹل اور وسکی کے پیدا کردہ تکدّر کو دور کر سکے۔ کوئی ایسی عورت ڈھونڈی جائے جو ہوٹل کی کثافت کے مقابلے میں نفاست پسند اور بدذائقہ وسکی کے مقابلہ میں لذیذ ہو۔
فخرنے ہوٹل...
پروفیسر عابدی کی پیشانی پر پسینے کے بے شمارقطرے چمک اٹھے۔ ان کے منہ سے مارے خوف کے نکلا:
”اف میرے خدا! یہ کیا ہوگیا؟“
”کیا ہوا پروفیسر صاحب! خیر تو ہے۔“ ان کے نائب عرفان غوری نے ان کی طرف بغور دیکھتے ہوئے کہا۔
”تمہیں تو معلوم ہی ہے غوری… میں ان دنوں کس تجربے پر کام کررہا ہوں۔“
”ہاں پروفیسر صاحب...
امین اپنے والد صاحب کے قریب بیٹھا آنسو بہا رہاتھاجو کہ بسترِمرگ پہ پڑے کراہ رہے تھے۔ان کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔ وہ زیرِلب کلمہ پڑھ رہے تھے۔پھر ان کی آواز سنائی دی اور وہ وصیت کرتے ہوئے بولے:
’’میرے بیٹے!میرا آخری وقت آچکا ہے،اپنا… ہمیشہ …خیال…‘‘
ان کے الفاظ درمیان میں رہ گئے اور ان کی گردن...