فرخ ریل کی کھڑکی سے باہر تیز تیز دوڑتے ہوئے درخت، میدان، کھیت دیکھ رہا تھا۔ اس کا ریل سے یہ پہلا سفر تھا۔ دوڑتے بھاگتے منظر اسے بہت اچھے لگ رہے تھے۔
’’بھیا ! یہ پیلے پیلے کیا سرسوں کے کھیت ہیں ؟‘‘ اس نے پرویز سے پوچھا۔ پرویز اس کا بڑا بھائی کتاب پڑھنے میں اتنا مصروف تھا کہ اس نے کوئی جواب نہ...
ایک ایسا معمہ جسے سلجھاتے ہوئے شرلاک ہومز اپنے آپ کو ناکام سمجھنے لگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن لندن میں میرے لیے اب وہ دلچسپی نہیں رہی۔ تم جانتے ہو اگر میں یہ کہہ رہا ہوں تو کیوں؟‘‘ شرلاک ہومز نے کہا۔
’’ہاں ضرور۔۔۔ موریارٹی کی موت کے بعد تمہارا ایک بہت بڑا دشمن ختم ہو گیا...
سلیمہ کی جب شادی ہوئی تو وہ اکیس برس کی تھی۔ پانچ برس ہوگئے مگر اس کے اولاد نہ ہوئی۔ اس کی ماں اور ساس کو بہت فکرتھی۔ ماں کو زیادہ تھی کہ کہیں اس کا نجیب دوسری شادی نہ کرلے۔ چنانچہ کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا گیا مگر کوئی بات پیدا نہ ہوئی۔
سلیمہ بہت متفکر تھی۔ شادی کے بعد بہت کم لڑکیاں ایسی ہوتی...
مشہور سراغ رساں شرلاک ہومز کا ایک اور کارنامہ
……………
کئی سال پہلے برطانیہ کے ایک شہر میں مشہور یونیورسٹی کا یہ واقعہ ہے ۔ اس وقت ہم یونیورسٹی کی لائبریری کے قریب واقع ایک چھوٹے سے ہوٹل میں رہتے تھے۔ شرلاک مومز لائبریری میں کچھ دن کے لیے اپنا کام نمٹا رہا تھا۔
ایک شام جب ہم اپنے ہوٹل واپس پہنچے...
ڈاکٹر سعید میرا ہمسایہ تھا۔اس کا مکان میرے مکان سے زیادہ سے زیادہ دو سو گز کے فاصلے پر ہوگا۔ اس کے گراؤنڈ فلور پر اس کا مطب تھا۔ میں کبھی کبھی وہاں چلا جاتا، ایک دو گھنٹے کی تفریح ہو جاتی۔ بڑا بذلہ سنج،ادب شناس اور وضع دار آدمی تھا۔
رہنے والا بنگلور کا تھا مگر گھر میں بڑی شستہ و رفتہ اردو میں...
آج کافی عرصہ بعد میری ملاقات اطہر حمید سے ہو رہی تھی۔ اطہر میرا بہترین دوست ہے۔ ہمارا بچپن تقریباً ایک ساتھ گزرا تھا۔ بچپن کی یادیں ہمیشہ سے اپنے اندر اتنی کشش رکھتی ہیں کہ انہیں یاد کرنے کا بہانہ مل جائے تو باتیں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں۔ جب سے اطہر حمید کا پاکستان کے ایک خفیہ ادارے سے واسطہ...
گھرمیں میرے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔ پتا جی کچہری میں تھے اور شام سے پہلے کبھی گھر آنے کے عادی نہ تھے۔ ماتا جی لاہور میں تھیں اور میری بہن بملا اپنی کسی سہیلی کے ہاں گئی تھی۔ میں تنہا اپنے کمرے میں بیٹھا کتاب لیے اونگھ رہا تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، اٹھ کر دروازہ کھولا تو دیکھا کہ پاربتی ہے۔...
واشنگٹن کے کلب میں اُس دن ایک طویل عرصے کے بعد ہلچل اور گہما گہمی نظر آرہی تھی۔ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ویت نامی اور امریکی جنگ نے ان کلبوں کی رونقوں کو نگل لیا تھا۔ اب چونکہ پچھلے دو ماہ سے یہ جنگ ختم ہوچکی تھی، سب ہی فوجی اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے تو ان کلبوں کی رونق بحال ہونے لگی...
’’آپ سے اب میرا نباہ بہت مشکل ہے۔۔۔ مجھے طلاق دے دیجیے۔‘‘
’’لاحول و لا کیسی باتیں منہ سے نکال رہی ہو۔۔۔ تم میں سب سے بڑا عیب ایک یہی ہے کہ وقتاً فوقتاً تم پر ایسے دورے پڑتے ہیں کہ ہوش و حواس کھو دیتی ہو۔‘‘
’’آپ تو بڑے ہوش و حواس کے مالک ہیں۔۔۔ چوبیس گھنٹے شراب کے نشے میں دھت رہتے ہیں۔‘‘
’’میں...
ہومز کافی دیر سے خاموش بیٹھا ایک شیشے کی بوتل کا معائنہ کر رہا تھا۔
’’تو واٹسن!‘‘وہ اچانک مجھ سے مخاطب ہوا۔ ’’تم کسی زمین کی خریداری کے سلسلے میں جنوبی افریقہ نہیں جا رہے؟‘‘ میں اس سوال پر بڑا حیران ہوا۔
’’تم کیسے کہہ سکتے ہو؟‘‘ وہ اپنی کرسی میری طرف گھما کر محدب عدسہ اٹھاتے ہوئے ہلکا سا...
اسلم کی عمر گو چودہ سال کی تھی۔ لیکن اسے سوچ بچار کا مادہ قدرت نے بہت دیا تھا۔ وہ ہر کام کو کرنے سے پہلے حد تک جانے کا سوچنے کا عادی تھا۔ اسکول میں اپنے ساتھیوں میں سب سے ممتاز حیثیت رکھتا تھا۔ تعلیم میں کوئی اس کا مقابل نہ تھا۔ اس میں اگر عیب تھا تو یہ کہ وہ غریب ماں باپ کا بیٹا تھا۔ اس کا لباس...
امرتسر میں علی محمد کی منہاری کی دکان تھی، چھوٹی سی، مگر اس میں ہر چیز موجود تھی، اس نے کچھ اس قرینے سے سامان رکھا تھا کہ ٹھنسا ٹھنسا دکھائی نہیں دیتا تھا۔ امرتسر میں دوسرے دکاندار بلیک کرتے تھے مگر علی محمد واجبی نرخ پر اپنا مال فروخت کرتا تھا، یہی وجہ ہے کہ لوگ دور دور سے اس کے پاس آتے اور...
ہارون میں اگر ایک برائی نہ ہوتی تو وہ بہت اچھا نو جوان ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے ہارون کو بے شمار خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ وہ صحت مند تھا، اچھے قد کاٹھ کا مالک تھا، ذہین تھا، کمپیوٹر کا ماہر تھا، اردو اور انگریزی بہت اچھی بولتا اور لکھتا تھا۔ یہی نہیں، سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو بھی اچھی...
مہمان کے آنے کی اطلاع ہمیں اباجان نے دی تھی۔ہم اسکول سے آئے تو انہوں نے بتایا کہ آج رات ٹھیک آٹھ بجے ہمارے ہاں ایک مہمان آنے والے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ہمیں کوئی بات نہ بتائی کہ وہ کو ن ہیں، ہمارے کیا لگتے ہیں،کہاں سے آئیں گے اور کیوں آئیں گے۔
ہم نے یہ باتیں ان سے پوچھیں بھی،لیکن انہوں نے اور...
ننھا سلطان گھر سے غائب ہو گیا تھااور پورے گھر میں ہل چل مچی ہوئی تھی۔و ہ سب کی آنکھوں کا تارا تھا،ماں کی آنکھوں کانور اور باپ کے دل کا سرورتھا۔بھائی بہنوں کے لیے دل کا بہلاوا تھا۔ وہ صبح سویرے گھر سے کھیلتا کودتا کسی سمت نکل گیا ۔ماں باپ اور بہن بھائیوں نے کوئی توجہ نہیں دی،کیونکہ وہ ہر روز ہی...
سنگھ نے چونکہ ایک زمانے سے اپنے کپڑے تبدیل نہیں کیے تھے۔ اس لیے پسینے کے باعث ان میں ایک عجیب قسم کی بو پیدا ہوگئی تھی جو زیادہ شدّت اختیار کرنے پر اب گنڈا سنگھ کو کبھی کبھی اداس کردیتی تھی۔ اس کو اس بدبو نے کبھی اتنا تنگ نہیں کیا تھا جتناکہ اب اس کے گرم سوٹ نے اسے تنگ کر رکھا تھا۔
اپنے کسی...
ہلکے سے کھٹکے سے سمکی کی آنکھ کھل گئی .. دستک پائیں باغ والی کھڑی پر ہوئی تھی… ابھی وہ حیرت اور خوف کے عالم میں تھی کہ دستک دوبارہ ہوئی…. کسی نے بہت ہی آہستہ آواز میں کہا: ”پیا ری بچی! دروازہ کھولو… میں بہت دو ر سے تم سے ملنے آئی ہوں… تم نے پریوں کی کہانیاں تو سنی ہوں گی… تم مجھے بھی ایک پری...
اب کیا ہوگا؟ ’مے‘ نے سوچا۔ ”یہ گھر، یہ زمینیں، یہ گھوڑے اور گاڑیا ں، کیا یہ سب کچھ بیچنا پڑے گا؟“
معاملہ ہی کچھ ایسا تھا، اس کے والد نے اسے بتایا تھا کہ ان کے کاروبار میں بہت بڑا نقصان ہوگیا ہے اور اب اُنھیں اپنی ہر چیز بیچنی پڑے گی۔ اس کا خیال تھا کہ اس قسم کی باتیں صرف قصے کہانیوں میں ہوا کرتی...
اگر سڑک سیدھی ہو۔۔۔ بالکل سیدھی، تو اس پر اس کے قدم منوں بھاری ہو جاتے تھے۔ وہ کہا کرتا تھا، ’’یہ زندگی کے خلاف ہے۔ جو پیچ در پیچ راستوں سے بھری ہے‘‘ جب ہم دونوں باہر سیر کو نکلتے تو اس دوران میں وہ کبھی سیدھے راستے پر نہ چلتا۔ اسے باغ کا وہ کونا بہت پسند تھا جہاں لہراتی ہوئی روشیں بنی ہوئی...