قسط نمبر 62
ریاض عاقب کوہلر
”سچ کہہ رہی ہوں ۔“جینی کھل کھلائی ۔”کیا یقین نہیں آرہا ۔“
”ہاں ۔“میں نے صاف گوئی سے اقرار کیا ۔
”ذی ،حقیقت تو یہ ہے کہ میں اتنی جلدی ان ثبوتوں تک رسائی نہیں پا سکتی تھی ،یہ کرنل جیمس میتھونی کی مہربانی ہے کہ کل جاتے ہی انھوں نے کرنل کولن فیلڈ کی جگہ کیمپ کی قیادت...
قسط نمبر61
ریاض عاقب کوہلر
”چلیں ۔“الیگزینڈر جینی سے مستفسر ہوا ۔
جینی نے پر خیال لہجے میں کہا ۔”سر!.... میرا خیال ہے اس آدمی کو مجھے خود سنبھالنا ہوگا ۔“
”ہاں ،اپنے دونوں آدمیوں کی نگرانی کر لینا ۔اگر صحیح سوال جواب نہیں کرتے تو آپ پوچھ گچھ کر لینا ۔“
”آپ سمجھے نہیں سر!....میرا مطلب ہے پہلے...
قسط_22″زرمینے کہاں ہے پھپھو ؟” وہ خود پر ضبط کے کڑے پہرے بٹھائے سنجیدگی سے کشور بیگم کے سامنے کھڑا تھا۔”مجھے کیا ہے کیا میں اس پر نظر رکھتی ہوں؟””آپ بتا رہی ہیں یا نہیں ؟””وہ پوری حویلی میں نہیں ہیں سائیں ” ملازم کی بات پر اس نے ایک قہر بار نگاہ وہاں موجود سبھی نفوس پر ڈالی تھی۔۔”جاذب شاہ یہ وقت...
قسط نمبر 60
ریاض عاقب کوہلر
میں بری طرح پھنس گیا تھا ۔ان کی نظروں میں آئے بغیر میں ہوٹل سے نکل نہیں سکتا تھا ۔ البتہ یہ ممکن تھا کہ وہ صرف میری نگرانی کر رہے ہوتے اور میں باہر نکل کر انھیں جل دے کر بھاگ جاتا لیکن اس کے بعد کرس کارٹر میرے ہاتھ سے نکل جاتا ۔یقینا میرے غائب ہونے کے بعد وہ بھی منظر...
قسط نمبر 59
ریاض عاقب کوہلر
کوشش کے باوجود میں ٹریگر نہیں دبا سکا تھا ۔میں نے رائفل کے بٹ پر ماتھا ٹیک دیا ۔
مجھے شش و پنج میں مبتلا دیکھ کر کمانڈر بسم اللہ جان ایک مرتبہ پھر بولا ۔”کیاسوچ رہے ہو اتنا وقت نہیں ہے ۔“
اسے جواب دیے بغیر میں نے ایک بار پھر کوشش کی لیکن میرے دل میں نہاں اس کی محبت...
ریاض عاقب کوہلر
تھوڑا سا آگے آتے ہی میں نے پوچھا ۔”یہاں سے ہم مرناہ گرجائیں گے ؟“
”نہیں ۔“اس نے نفی میں سر ہلایا۔”ہم مرناہ گر ،پکتیکا اور زرغون شہر وغیرہ کو نظر انداز کرتے ہوئے پہاڑیوں کے بیچوں بیچ مختصر رستوں سے آگے بڑھیں گے ۔“
میں نے کہا۔”گردیز کیمپ بھی تو رستے ہی میں آتا ہے نا ۔“
”نہیں وہ...
قسط نمبر57
ریاض عاقب کوہلر
آنکھ کھلتے ہی میں چند لمحے بے دھیانی میں پڑا رہا ۔گو ایک سنائپر کا دماغ ہر وقت چوکنا ہی رہتا ہے اور نیند سے اٹھتے ہی اسے ماحول اور صورت حال کا اچھی طرح ادراک ہوتا ہے ۔مگر اس وقت میں نیند سے نہیں جاگا تھا بلکہ طویل بے ہوشی سے اٹھا تھا ۔
آہستہ آہستہ میرا شعور بیدار ہوا...
قسط نمبر 56
ریاض عاقب کوہلر
اس کے کلاشن کوف سیدھی کرتے ہی میں نے حرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔اس کے تیوردیکھ کر واضح لگ رہا تھا کہ وہ جو کہہ رہا تھا ویسا ہی کرنا چاہتا تھا ۔
میں نے ہاتھ سر سے بلند کرتے ہوئے کہا ۔”اچھا میری آخری بات سن لو اس کے بعد جو مرضی آئے کرنا ۔“
”سناﺅ ۔“میری بے بسی سے لطف...
قسط نمبر 55
ریاض عاقب کوہلر
لبلبی دباتے ہی وہ اچھل کر نیچے گرا تھا ۔
”وہ مارا ....“نوشاد گل کے منھ سے نعرہ بلند ہوا ۔
میں رائفل کو دوبارہ کاک کر کے اسی طرف متوجہ رہا تھا۔میری گولی کا نشانہ بننے والا نیچے گر کر تڑپنے لگا تھا ۔اسے سنبھالنے کے لیے ساتھ والے مورچے سے دو جوان بھاگتے ہوئے نکلے اور...
قسط نمبر 54
ریاض عاقب کوہلر
سردار سیلاب خان ریڈیو سیٹ پر اپنے آدمیوں سے رابطے کررہا تھا ۔وہاںبیٹھے باقی آدمی فائرنگ کے شروع ہوتے ہی اپنے اپنے مورچے میں چلے گئے تھے ۔
”سردار!....فائرنگ ہو رہی ہے بیٹھ کر بات کرلو ۔“وہ بات کرتے ہوئے بے چینی سے ٹہل رہا تھا ۔میری بات سنتے ہی ،اس نے بے دھیانی میں...
قسط نمبر53
ریاض عاقب کوہلر
تھوڑی سی چڑھائی طے کر کے میں اس کے قریب پہنچا ۔مگر میری جانب توجہ دیے بغیر وہ سامنے دیکھتی رہی ۔اس کا چہرہ بالکل سپاٹ نظر آرہا تھا یوں جیسے کوئی آدمی تنہائی میں خالی الذہن ہو کر خلا میں گھور رہا ہو۔
قریب پہنچ کر میں نے گلا کھنکار کر اسے اپنی جانب متوجہ کیا،مگر اس کے...
قسط نمبر52
ریاض عاقب کوہلر
میں فوراََ لحاف سے باہر نکلا ۔بوٹ ڈالنے کا وقت نہیں تھا ۔پاﺅں ہوائی چپل میں ڈال کرمیں نے سر پر گرم ٹوپی رکھی اور اپنی کلاشن کوف کاک کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑلی۔
”شمریز چچا کی چارپائی کو دروازے کے سامنے سے ہٹا دو ۔ثمر خان اور رنڑا کو بھی دروازے کے سامنے نہ آنے دینا...
قسط نمبر51
ریاض عاقب کوہلر
لڑکیوں کی جنس ایسی ہے کہ انھیں مردوں کے گندے ارادے کے بارے فوراََ ہی اندازہ ہو جاتا ہے ۔دو روز پہلے ان ظالموں نے اس معصوم کو غلط نیت ہی سے پکڑنا چاہا تھا اور آج ان کی آمد پر وہ ایک دم سہم گئی تھی ۔اس نے فوراََ اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ اسی کے لیے لوٹے ہوں گے ۔حالانکہ اس...
قسط نمبر50
ریاض عاقب کوہلر
اس وقت بے ہوشی کے عالم میں مجھے بہت گہری کھائی دکھائی دے رہی تھی ۔تیز بارش ہورہی تھی اور میں لمحہ بہ لمحہ کھائی کی طرف پھسلتا جارہا تھا ۔اپنے ہاتھوں کے ناخن چکنی زمین میں گھسیڑنے کے باوجود میں خود کو پھسلنے سے روک نہیں پا رہا تھا ۔اور پھر میں ایک دم کھائی میں لڑھک گیا...
قسط نمبر49
ریاض عاقب کوہلر
موسم رات ہی سے ابر آلود تھا ۔سورج طلوع ہوئے کافی دیر ہو چکی تھی مگر بادلوں کی وجہ سے سورج اب تک پردے ہی میں تھا ۔ہمارے ہاں نومبر کا موسم کافی خوش گوار ہوتا ہے ۔کیونکہ گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہوتا ہے اور سردی کی آمد میں تھوڑی تاخیر ہوتی ہے ۔مگر وزیرستان میں نومبر ہی سے سردی...
قسط نمبر 48
ریاض عاقب کوہلر
گاڑی کافی دیر چلتی رہی ۔اس دوران کسی نے بھی بات چیت نہیں کی تھی ۔میں بھی خاموش بیٹھا آنے والے پر اذیت لمحات کا سوچ رہا تھا ۔میں جانتا تھا کہ ایجنسی والے ملک دشمنوں کے لیے کیسے جلاد کا روپ دھارتے ہیں ۔گو میں ملک دشمن نہیں تھا لیکن میرے خلاف جو ثبوت موجود تھے وہ مجھے...
قسط نمبر47
ریاض عاقب کوہلر
”راجو!.... ایک بات کہوں ۔“ہم وانہ سے نکل کر تھوڑا دور آئے تھے کہ وہ میرا ہاتھ پکڑ کر دھیمے لہجے میں پوچھنے لگی ۔
”منع کس نے کیا ہے ۔“
اس نے حسرت بھرے لہجے میں کہا ۔” ایک کار لے دو گے ،مجھے بہت شوق ہے اپنی کار چلانے کا ۔“
میں نے اسے چھیڑتے ہوئے کہا ۔”جہیز میں لڑکیاں کار...
قسط نمبر46
ریاض عاقب کوہلر
”اب کیا کریں ؟“پلوشہ کے قریب ہو کر میں نے مشورہ چاہنے کے انداز میں پوچھا ۔یقینا ہمارے پاس وقت کی بہت زیادہ کمی تھی ۔
”میرا خیال ہے عقبی جانب سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ،کیونکہ اس جانب ڈھلوان چڑھتے ہی ہم ان کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں گے ۔“اس بہادر لڑکی کے لہجے میں...
قسط نمبر 45
ریاض عاقب کوہلر
وہ تعداد میں چار تھے ۔ایک آدمی ،کم عمر بے ریش لڑکے کے ساتھ شرم ناک حالت میں موجود تھا جبکہ باقی تین سی ڈی پلیئر پر پشتو کا مجرا دیکھنے میں محو تھے ۔میری آواز سے سوائے لڑکے کے ساتھ گھناﺅنی حالت میں موجود آدمی کے باقی تمام سن ہو گئے تھے ۔وہ ابھی تک اپنی حرکت پر قابو...
(قسط نمبر44)
ریاض عاقب کوہلر
دوہفتے ہم نے وہیں گزار دیے تھے ۔ اس دوران امام مسجد کی وساطت سے کمانڈر نصراللہ کو کہہ کر ہم نے گلاک کی سو گولیاں بھی وانہ سے منگوا لی تھیں ۔جینی کے ہلاک ہونے والے ساتھیوں سے دو سائیلنسر لگے گلاک میرے ہتھے چڑھے تھے،جاتے ہوئے جینی نے جان بوجھ کران کی واپسی کا مطالبہ...