جہاں دریا سمندر سے ملتا ہے، وہیں پر اس قصبے کا کھیل کا میدان تھا۔ اس کھیل کے میدان کے برابر میں ایک بڑا سفید گھر تھا۔ جہاں ’ماریہ‘ رہتی تھی۔ ہر روز اسکول سے آنے کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے کھڑکی میں کھڑی ہوکر میدان کے جنگلے کے اس پار موجود بچوں کو دیکھتی۔ اس کے دل میں بھاگتے ہوئے ان بچوں سے جا...