• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Search results

  1. Story Lover

    Love Story انتظار کا زخم ۔۔۔

    عامر مجھے چاہتا تھا۔ ہم بچپن سے ایک گھر میں ساتھ پلے بڑھے اور کھیلے۔ میں دل سے اس کو پیار کرتی تھی اور اپنے دکھ سکھ دل کی ساری باتیں اسے بتاتی تھی، مگر لبوں سے کبھی اقرار نہ کیا۔ وہ بھی جانتا تھا کہ اس کی کتنی چاہت میرے دل میں ہے ، مگر وہ گھنا تھا، اپنی محبت کا اقرار نہیں کرتا تھا۔ شرارتیں ضرور...
  2. Story Lover

    Poetry بھول شاید بہت بڑی کر لی۔۔

    بھول شاید بہت بڑی کر لی ہم نے دنیا سے دوستی کر لی تم محبت کو کھیل کہتے ہو ہم نے برباد زندگی کر لی شب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کر لی عاشقی میں بہت ضروری ہے بے وفائی کبھی کبھی کر لی ہم نہیں جانتے چراغوں نے کیوں اندھیروں سے دوستی کر لی دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گی دل میں...
  3. Story Lover

    Afsana پریم کہانی۔۔

    میں آج اس واقعہ کا حال سناتا ہوں۔ تم شاید یہ کہو کہ میں اپنے آپ کو دھوکا دے رہا ہوں۔ لیکن تم نے کبھی اس بات کا تو مشاہدہ کیا ہوگا کہ وہ شخص جو زندگی سے محبت کرتا ہے کبھی کبھی ایسی حرکتیں بھی کر بیٹھتا ہے جن سے سردمہری اور زندگی سے نفرت ٹپکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو زندگی نے کچھ ایسی ایذا...
  4. Story Lover

    Afsana شکوہ شکایت۔۔۔پریم چند

    زندگی کا بڑا حصّہ تو اسی گھر میں گزر گیا، مگر کبھی آرام نہ نصیب ہوا۔ میرے شوہر دنیا کی نگاہ میں بڑے نیک، خوش خلق، فیاض اور بیدار مغز ہوں گے۔ لیکن جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔ دنیا کو تو ان لوگوں کی تعریف میں مزہ آتا ہے جو اپنے گھر کو جہنم میں ڈال رہے ہوں اور غیروں کے پیچھے اپنے آپ کو تباہ کئے...
  5. Story Lover

    Life Story رشتوں کا بوجھ ۔۔۔

    فضا میں ایک عجیب سا بوجھل پن طاری تھا۔ وہ ٹیرس پر ایک ستون سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔ موبائل فون کان سے لگا ہوا تھا اور لہجہ نہایت محتاط تھا۔میری بات غور سے سنو، ماہین! صبح آٹھ بجے واک کے لیے نکلنا ہے۔ ٹھیک آٹھ بجے۔ تمہارے گھر سے پارک کا فاصلہ صرف دس منٹ کا ہے۔ اس بار سامنے والے گیٹ سے اندر مت جانا…...
  6. Story Lover

    Life Story بچھڑے وقت کی دہلیز پر ۔۔۔۔

    میرے بھائی کا اصل نام روپ سنگھ تھا۔ ان کو بچپن میں میرے والدین نے بے سہارا اور بے یار و مددگار پایا، تو گود لے لیا۔ تب سے وہ ہمارے ساتھ تھے۔ مجھے سگی بہن سمجھتے اور میں بھی ان کو ماں جیسا ہی مانتی تھی۔روپ سنگھ کی عمر خونی بٹوارے میں چار برس اور کی بڑی بہن بسنت کور سات برس کی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ...
  7. Story Lover

    Moral Story ایک ماں کی سزا ۔۔۔

    چار سال کی تھی جب امی اور ابو وفات پا گئے۔ میری پرورش میری سگی نانی نے کی۔ جب میں دس برس کی ہوئی، تو نانی نے میرا بیاہ کرنے کی ٹھان لی۔ حالانکہ میں نے ابھی پوری طرح شعور کی دہلیز پر قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ میرے معصوم ذہن میں شادی کا مطلب صرف چمکیلے کپڑے پہننا، زیور سجانا اور دلہن بن جانا تھا۔شادی...
  8. Story Lover

    Afsana تماشا۔۔۔سعادت منٹو

    دو تین روز سے طیارے سیاہ عقابوں کی طرح پر پھلائے خاموش فضا میں منڈلا رہے تھے، جیسے وہ کسی شکار کی جستجو میں ہوں۔ سرخ آندھیاں وقتاً فوقتاً کسی آنے والے خونی حادثے کا پیغام لا رہی تھیں۔ سنسان بازاروں میں مسلح پولیس کی گشت ایک عجیب ہیبت ناک سماں پیش کر رہی تھی۔ وہ بازار جو صبح سے کچھ عرصہ پہلے...
  9. Story Lover

    Moral Story خلع کی قیمت ۔۔

    ان دنوں امی ابو، بھائی آفتاب کے لیے ایک اچھی لڑکی کی تلاش میں تھے۔ بھائی کو معقول ملازمت مل چکی تھی، اور اب ان کے لیے دلہن لانے کا ارمان اپنے عروج پر تھا۔ والدہ نے کئی گھر دیکھے، لیکن اپنے مطلب کی لڑکی نہ مل سکی۔ پتہ چلا کہ بہو تلاش کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔امی کے کوئی اونچے آدرش نہ تھے۔ وہ...
  10. Story Lover

    Life Story بیوفائی کی سزا ۔۔

    گاؤں میں چچا کے گھر کے ساتھ ایک صاحب رہتے تھے۔ سبھی انہیں میاں جی کہا کرتے تھے۔ وہ نہایت نیک اور عبادت گزار انسان تھے۔ کسی کی مصیبت دیکھ کر تڑپ اٹھتے اور جو کچھ ممکن ہوتا، فوراً مدد کے لیے آگے بڑھتے۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں، سارہ اور ماریہ۔ سارہ کی پیدائش کے وقت ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا۔...
  11. Story Lover

    Afsana گڈریا۔۔۔اشفاق احمد

    یہ سردیوں کی ایک یخ بستہ اور طویل رات کی بات ہے۔ میں اپنے گرم گرم بستر میں سر ڈھانپے گہری نیند سو رہا تھا کہ کسی نے زور سے جھنجھوڑ کر مجھے جگا دیا۔ ’’کون ہے۔‘‘ میں نے چیخ کر پوچھا اور اس کے جواب میں ایک بڑا سا ہاتھ میرے سر سے ٹکرایا اور گھپ اندھیرے سے آواز آئی، ’’تھانے والوں نے رانو کو گرفتار کر...
  12. Story Lover

    Life Story معصوم چاہت کا خونی انجام ۔۔۔

    ابو کا یہی ارادہ تھا کہ وہ میرا رشتہ وصی سے کریں گے۔ یہ بات بچپن سے ہی میرے کانوں میں پڑتی آ رہی تھی۔ اسی لیے جب ہوش سنبھالا، تو دل میں وصی کے خیال کو بسا لیا۔قسمت کی ستم ظریفی کہ انہی دنوں، جب میری منگنی کی رسم کے لیے وصی کے والدین ہمارے گھر آنے والے تھے، امی ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ وہ...
  13. Story Lover

    Moral Story امیر زادی ۔۔۔

    اس کا نام امیر زادی تھا، مگر وہ واقعی امیر زادی نہ تھی، کسان زادی تھی، ایک چرواہے کی بیٹی۔ لیکن شکل و صورت میں کسی شہزادی سے کم نہ تھی۔ یہی اس کی دلکش صورت تھی جس نے میر امام زاد وسیم خان کو اس پر فریفتہ کر دیا تھا۔ممانی کو ہرگز یہ منظور نہ تھا کہ وسیم، امیر کو بہو بنا کر گھر لائے۔ ان کا ارمان...
  14. Story Lover

    Afsana اور پل ٹوٹ گیا۔۔اے حمید

    شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے اور گوتما ابھی تک نہیں آئی تھی۔ ریستوران، جس کی بالکونی میں بیٹھا میں اس کا انتظار کر رہا تھا، شہر کے بڑے باغ کے پچھواڑے واقع تھا اور کسی پرانی خانقاہ کے مانند چیڑ، یوکلپٹس اور مولسری کے دراز قد درختوں میں گھرا ہوا تھا۔ ان خوبصورت لمبے لمبے درختوں کی نرم اور گہری سبز...
  15. Story Lover

    Life Story گھر کا بھیدی۔۔۔

    ان دنوں بارہ سال کی تھی، ہر فکر و غم سے آزاد تھی۔ اسکول سے گھر اور گھر سے اسکول، بس یہی زندگی تھی۔ میں نے پانچویں پاس کی تھی کہ ہمارے خاندان میں ایک دھماکا خیز واقعہ ہو گیا۔ منجھلے ماموں اصغر نے پہلی بیوی اور چار بچوں کے ہوتے ہوئے ایک تھیٹر ایکٹریس کی لڑکی چمن آرا سے شادی کر لی۔ یہ امر سارے...
  16. Story Lover

    Moral Story رشتوں کی سچائی ۔۔۔

    زندگی کی شام ڈھلنے لگتی ہے تو اکثر خواب، خواہشیں اور امنگیں خدشات کا روپ دھار لیتی ہیں۔ ہر کامیاب عورت کی مانند نور یتیم بیگم کی بھی گرہستی رہتی ہے۔ ان کی راجدھانی ایک ایسی سلطنت تھی جس کی وہ بے تاج بادشاہ تھیں۔ ان کے لیے گھر کل کائنات تھا۔ بھلا کیونکر نہ ہوتا، انہوں نے ایک عمر اپنے گھر کی سجاوٹ...
  17. Story Lover

    زیور کا ڈبہ ۔۔پریم چند

    بی۔ اے پاس کرنے کے بعد چندر پرکاش کو ایک ٹیوشن کرنے کے سوا کچھ نہ سوجھا۔ ان کی ماں پہلے ہی مر چکی تھی۔ اسی سال والد بھی چل بسے۔ اور پرکاش زندگی کے جو شیریں خواب دیکھا کرتا تھا، وہ مٹی میں مل گئے۔ والد اعلٰی عہدے پر تھے۔ ان کی وساطت سے چندر پرکاش کوئی اچھی جگہ ملنے کی پوری امید تھی، مگر وہ سب...
  18. Story Lover

    Moral Story بیوہ کی بیٹی ۔۔۔

    ابا پہلے قلی تھے۔ جب بیماری سے ضعف آگیا اور مسافروں کا بھاری سامان اٹھانے سے قاصر ہو گئے تو بیروزگار ہو کر گھر بیٹھ رہے۔ اس طرح گزارہ کیونکر چلتا؟ والدہ نے اپنی سونے کی بالیاں دیں کہ ان کو بیچ کر قسطوں پر رکشہ خرید لیں۔ والد نے ایسا ہی کیا۔بیوی کی بالیاں فروخت کر کے قسطوں پر رکشہ لے آئے، جو کافی...
  19. Story Lover

    Afsana باپ اور بیٹا ۔۔مشرف ذوقی

    باہر گہرا کہرا گر رہا تھا۔۔۔ کافی ٹھنڈی لہر تھی۔ میز پر رکھی چائے برف بن چکی تھی۔ کافی دیر کے بعد باپ کے لب تھرتھرائے تھے۔ ’’میرا ایک گھر ہے‘‘ اور جواب میں ایک شرارت بھری مسکراہٹ ابھری تھی۔ ’’اور میں ایک جسم ہوں۔۔۔ اپنے آپ سے صلح کر لو گے تب بھی ایک جنگ تو تمہارے اندر چلتی ہی رہے گی۔ ذہن کی سطح...
  20. Story Lover

    Historic Story سوجھال والے کی کہانی ۔۔

    یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب یہاں انگریز بہادر کا راج تھا۔ تب برصغیر کو آزادی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ اس وقت کے سردار انگریزوں کو خوش کرنے کے لیے اپنے ہم وطنوں کو باغی کہہ کر گھوڑوں کی ٹاپوں تلے پامال کر دیا کرتے تھے۔ اس کے عوض گورے انھیں اس طرح نوازتے تھے کہ جہاں تک تمہارے گھوڑے دوڑ سکتے ہیں، وہاں تک...
Back
Top