’’ واٹسن مجھے ہر حال میں آج ہی جانا پڑے گا‘‘ یہ الفاظ میرے دوست شرلاک ہومز کے تھے جو اس نے ایک صبح ادا کیے۔
’’ لیکن کہاں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’ پائی لینڈ‘‘ ہومز نے جواب دیا۔
’’لیکن یہ میرے لیے کوئی اچھنبے کی بات نہیں بلکہ میں تو حیران ہوں کہ تم نے اب تک اس کیس پر کام نہیں شروع کیا۔ آخر یہ ریس کے...