خوش آمدید

لو اسٹوری فورم ، اردو دنیا کا نمبر ون اردو اسٹوری فورم ، ابھی فورم کےممبر بنیں اور اردو کی بہترین کہانیاں پڑھیں ۔

Register Now!
  • PAID PLANS

    ٹاپ پیکیج
    👑

    PREMIUM

    16000
    چھ ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    VIP+

    6000
    چھ ماہ کے لیے
    بنیادی ڈیل

    VIP

    3500
    تین ماہ کے لیے

Search results

  1. Writer Sahil

    Spy Thriller تھیلے کا معمہ

    یہ ایک اتفاق تھا کہ انسپکٹر ریحان سب سے پہلے فرد تھے جو اس ہفتہ کی صبح ”فن لینڈ پارک“ میں تفتیش کے لیے پہنچے تھے۔ وہ اپنی ذاتی گاڑی پر پولیس تھانے سے واپس آرہے تھے کہ انہوں نے پولیس ریڈیو پر خبر سنی کہ فن لینڈ پارک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ وہ پارک پہنچے اور گاڑی پارک کے دروازے پر روکی اور...
  2. Writer Sahil

    Spy Thriller آستین کا سانپ

    مستطیل چھت سے بنا ہرے رنگ کاگھر جس کے احاطے کو جنگلا لگا کر محفوظ کیا ہوا تھا، اس وقت مکمل طور پر خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا۔ جب پولیس انسپکٹر نینسی وہاں پہنچی۔ نینسی جب ڈیوڑھی میں پہنچی تو پہلے سے موجود پولیس کے ایک افسر فرینک نے دروازہ کھول دیا۔ وہ تب سے نینسی کو جانتا تھا جب سے وہ پولیس کی مشہور...
  3. Writer Sahil

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    چشم انکار میں اقرار بھی ہو سکتا تھا چھیڑنے کو مجھے پھر میری انا پوچھتی ہے​
  4. Writer Sahil

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    یہ ادائیں یہ اشارے یہ حسیں قول و قرار کتنے آداب کے پردے میں ہے انکار کی بات​
  5. Writer Sahil

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    صاف انکار اگر ہو تو تسلی ہو جائے جھوٹے وعدوں سے ترے رنج سوا ہوتا ہے​
  6. Writer Sahil

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر​
  7. Writer Sahil

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکن طوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے​
  8. Writer Sahil

    Afsana پریشانی کا سبب ۔۔منٹو کا یادگار افسانہ

    نعیم میرے کمرے میں داخل ہوا اور خاموشی سے کرسی پر بیٹھ گیا۔ میں نے اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا اور اخبار کی آخری کاپی کے لیے جو مضمون لکھ رہا تھا اس کو جاری رکھنے ہی والا تھا کہ معًا مجھے نعیم کے چہرے پر ایک غیر معمولی تبدیلی کا احساس ہوا۔ میں نے چشمہ اتار کر اس کی طرف پھر دیکھا اور کہا،’’کیا...
  9. Writer Sahil

    Poetry Mind blowing Poetry of Jhon Elia

    واہ واہ ماریہ میڈم ، آپ کا ذوق کمال کا ہے ، خوش رہیں
  10. Writer Sahil

    Afsana پیاری سی پہاڑی لڑکی

    جون کا مہینہ تھا۔ تیز دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ سوئٹزر لینڈ کا پہاڑی علاقہ تھا۔ ایک جوان تن درست عورت پہاڑی راستے پر چڑھ رہی تھی۔ راستہ بہت زیادہ ڈھلواں اور اونچا نیچا تھا۔ یہ راستہ ایک چھوٹے سے خوب صورت قصبے مائن فیلڈ کے باہر سے گزرتا تھا۔ بڑی لطیف ہوا چل رہی تھی۔ یہ ہوا جنگلی پھولوں کی خوش بو سے مہک...
  11. Writer Sahil

    Spy Thriller عینی گواہ

    جیمز نے مکان کا مرکزی دروازہ کھولا اور اس کے ساتھ ہی سورج کی تیز شعاعیں ٹھنڈے کمرے کو گرم کر گئیں۔ اس نے بناکسی شور کے دروازے کو آہستہ سے بند کیا اور خاموشی سے گھرسے آنے والی آواز سننے لگا۔ گھر کے کسی کونے سے آنے والی ٹائپ رائٹر کی آواز وہ واضح طور پر سن سکتا تھا۔ اس کے چہرے پر اطمینان کی ایک...
  12. Writer Sahil

    Spy Thriller نارنگی کے پانچ بیج

    سردی شروع ہوتے ہی لندن میں جھکڑ چلنے لگے۔ چونکہ میری بیگم اپنے والدین کے پاس گئی ہوئی تھی، لہٰذا میں اپنے پرانے دوست شرلاک ہومز کے پاس چلا آیا۔ ہم رات کو اکٹھے کھانا کھاتے اور گپ شپ لگاتے۔ اس دن بھی شام کو تیز ہوا چلنے لگی۔ جلد ہی سیاہ بادل گھر آئے اور بارش ہونے لگی۔ میں اور ہومز موسم کا مزہ...
  13. Writer Sahil

    Spy Thriller شاطرچال

    شکریہ پیارے بھائی ، شرلاک ہومز جاسوسی ادب کا بادشاہ ہے ، بلکہ اگر اسے جاسوسی ادب کا موجد کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا، خوش رہیں
  14. Writer Sahil

    بیمار۔۔۔۔ منٹو کا کلاسک افسانہ

    عجب بات ہے کہ جب بھی کسی لڑکی یا عورت نے مجھے خط لکھا بھائی سےمخاطب کیا اور بے ربط تحریر میں اس بات کا ضرور ذکر کیا کہ وہ شدید طور پر علیل ہے۔ میری تصانیف کی بہت تعریفیں کیں۔ زمین و آسمان کے قلابے ملا دیے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ یہ لڑکیاں اور عورتیں جو مجھے خط لکھتی ہیں بیمار کیوں ہوتی...
  15. Writer Sahil

    پوشیدہ راز

    جہاں دریا سمندر سے ملتا ہے، وہیں پر اس قصبے کا کھیل کا میدان تھا۔ اس کھیل کے میدان کے برابر میں ایک بڑا سفید گھر تھا۔ جہاں ’ماریہ‘ رہتی تھی۔ ہر روز اسکول سے آنے کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے کھڑکی میں کھڑی ہوکر میدان کے جنگلے کے اس پار موجود بچوں کو دیکھتی۔ اس کے دل میں بھاگتے ہوئے ان بچوں سے جا...
  16. Writer Sahil

    Spy Thriller شاطرچال

    میں آپ کو اپنے دوست کے ایک ایسے کارنامے کے بارے میں بتانے لگا ہوں جو انتہائی ڈرامائی انداز میں شروع ہوا۔ میں نے ہومز کو کئی دنوں سے نہیں دیکھا تھا اور مجھے یہ بھی علم نہیں تھا کہ آج کل وہ کس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ لیکن اس صبح جب میں اس کے پاس پہنچا تو وہ خوش باش تھا۔ ہم دونوں آتش دان کے...
  17. Writer Sahil

    Spy Thriller عقل مند بیوقوف

    جمعے کی شام، میں حسب معمول امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر کھڑا میکسیکو سے آنے والی ٹریفک کی نگرانی کررہا تھا۔ گاڑیاں میرے قریب آکر رک جاتیں اور میں ان میں سوار مسافروں سے حسب معمول چند سوال کرتا۔ مثال کے طور پر ”آپ کہاں سے آرہے ہیں؟ کیا آپ اپنے ساتھ کوئی ایسی چیز لائے ہیں، جس پر کسٹم ڈیوٹی لگتی...
  18. Writer Sahil

    Spy Thriller سمندر کی تہہ میں

    میں اس وقت جزائر ”سینٹ میری“ کے مضافات میں اپنی کشتی کے فرش پر خون میں لت پت پڑا تھا۔ انجن ساکت تھا اور کشتی دھیرے دھیرے سے سطح آب پر ہچکولے کھارہی تھی۔میں جنگلے کا سہارا لے کراٹھا، گرتا پڑتا کبین تک پہنچا اور وہاں پڑی ادویہ کی مدد سے اپنی مرہم پٹی کر لی۔ بعد ازاں شدید تکلیف کے باوجود انجن چالو...
  19. Writer Sahil

    Spy Thriller اندھیری رات میں

    ہیتھرو ایئرپورٹ کے لاؤنج میں ایک آدمی بیٹھا اخبار پڑھ رہا ہے۔ اسے ہوائی اڈے پسند نہیں کیونکہ وہاں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ ویسے بھی ہوائی سفر کے دوران اسے گھبراہٹ آلیتی ہے۔ وہ بے صبری سے گھڑی پر نگاہ ڈالتا ہے۔ اتنے میں اسے برٹش ایئرویز کی طرف سے ایک اعلان سنائی دیتا ہے: ”ہماری پرواز نمبر بی ای ۰۵۷...
  20. Writer Sahil

    Historic Story مولا بخش ہاتھی

    آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے پالتو جانوروں کو بھی اتنی عقل دی ہے کہ وہ اپنے مالکوں کو یا جس گھر میں رہتے ہوں اس گھر کے رہنے والے سب لوگوں کو پہچان جاتے ہیں اور ان کے اشاروں پر یا ان کی مرضی کے مطابق ایسے کام کرتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔ ان جانوروں میں چھوٹے بڑے...
Back
Top