وقت کے ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ آنے والے کل کے بارے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ دادا، دادی کے فوت ہوتے ہی ہمارے پیار کی دنیا میں بھی بھونچال آ گیا، گویا جن دھاگوں میں رشتوں کے موتی پروئے ہوئے تھے وہ ٹوٹ گئے اور خاندان کا شیرازہ بکھر گیا۔ اب جائیداد کے تنازعے نے سر اٹھایا۔ والد صاحب اور چچا جان میں...