لکھنؤ کے پہلے دنوں کی یاد نواب نوازش ، فوت ہوئے تو ان کی اکلوتی لڑکی کی عمر زیادہ سے زیادہ آٹھ برس تھی۔ اکہرے جسم کی، بڑی دبلی پتلی، نازک، پتلے پتلے نقشوں والی، گڑیا سی۔ نام اس کا فرخندہ تھا۔
اس کو اپنے والد کی موت کا دکھ ہوا۔ مگر عمر ایسی تھی کہ بہت جلد بھول گئی۔ لیکن اس کو اپنے دکھ کا شدید...