دور تک دھان کے سنہرے کھیت پھیلے ہوئے تھے، جمّے کا نوجوان لڑکا بُندو کٹے ہوئے دھان کے پولے اٹھا رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ گا بھی رہا تھا،
دھان کے پولے دھر دھر کاندھے
بھر بھر لائے
کھیت سنہرا،دھن دولت رے
بندو کا باپ جُما گاؤں میں بہت مقبول تھا۔ ہر شخص کو معلوم تھا کہ اس کو اپنی بیوی سے بہت پیار...