عیدن بائی آگرے والی، چھوٹی عید کو پیدا ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ اس کی ماں زہرہ جان نے اس کا نام اسی مناسبت سے عیدن رکھا۔ زہرہ جان اپنے وقت کی بہت مشہور گانے والی تھی، بڑی دور دور سے رئیس اس کا مجرا سننے کے لیے آتے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ میرٹھ کے ایک تاجر عبداﷲ سے، جو لاکھوں میں کھیلتا تھا، اسے محبت...