ساحل بھائ سلام عرض ہے۔ کیا حال ہیں آپ کے۔؟
بھائی جان سب سے پہلے میں آپ کو آپ کے سایہ دار درخت (والد صاحب) کے وچھوڑے پہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اور دعاگو ہوں کہ مولا ان کے درجات بلند فرمائیں اور آپ سب بہن بھائیوں احباب رشتہ دار اور جو جو بھی ان کی زندگی میں ان سے وابستہ تھے ان سب کو صبر عطا کریں اور ان کا نیک اور بخت والا وسیلہ پیدا فرمائیں آپ سب کیلیے۔
میں بہت معذرت کرتا ہوں کہ آپ سے رابطہ نمبر نہ ہونے کی وجہ سے رابطۂ نہیں کر پایا۔ اور میں بہت زیادہ بزی تھا اور میں فورم کو بھی نہیں وزٹ کرتا تھا تو اس لیے بھی معذرت۔
باقی سب سے اہم بات آپ حنان بھائی اور من موجی بھائی سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ایک بہترین پلیٹ فارم ایک نئے سرے سے شروع کیا ہے۔ اور سب سے بڑی بات کہ اب اس فورم کا نام بہت بہترین تجویز کیا گیا ہے۔
اور اب ہم سب نے مل کر اپنا اپنا رول اس کے پھلنے پھولنے میں ڈالنا ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ یہاں پر کوئی بھی ممبر اس طرح کا رویہ نہیں اپنائے گا جس طرح کا رویہ سابقہ فورم پہ اپنایا گیا تھا۔ اور میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ اس فورم کے رولز پہلے والے فورم کی طرح سخت بھی نہ ہونگے۔ ہم سب ادھر فن اور لطف کیلیے ہی چند لمحے آتے ہیں تو ہم سب کو مل کر اس فورم کو آگے لے کر چلنا ہے۔
اور آخر میں ساحل بھائی نے اپنی جو جو سٹوریز اس فورم پہ مکمل کی تھی اور جو جو جاری تھیں وہ سب ادھر دوبارہ سے اپلوڈ کر دیں اور جاری سٹوریز کا سلسلہ ادھر سے ہی جوڑا جائے جدھر رکا تھا۔
آپ کا بہت شکریہ
بلوُ بھائی۔ والسلام