• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Historic Story قاضی کا فیصلہ

Man mojiMan moji is verified member.

Staff member
Super Mod
Joined
Dec 24, 2022
Messages
10,743
Reaction score
344,436
Points
500
Location
pakistan
Gender
Male
‏قاضی کے پاس دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر آئے، ان میں سے ایک کا کہنا تھا: جناب! میں روٹی کا ٹکڑا اٹھائے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ چلتے ہوئے رستے میں اس شخص کی دکان کے پاس سے گزرا، یہ اپنی دکان میں دہکتے کوئلوں پر کباب بھون رہا تھا، بھنے ہوئے گوشت کی مہک نے میرے قدموں کو جکڑ لیا، تو میں‏نے وہیں کھڑے کھڑے روٹی کے لقمے بنائے اور اسی مہک کے تصور میں مزے لے کر روٹی کھانے لگا. میں نے جب وہاں سے جانا چاہا تو دکان کے مالک نے مجھے پکڑ لیا اور کبابوں کی مہک کی قیمت مانگی، کیا یہ مناسب ہے جناب؟
قاضی نے دکان کے مالک سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہا: بالکل تم اس خوشبو ‏قیمت لینے کے حقدار ہو اور اجر کی مقدار ہمیشہ کام کے برابر ہو تو انصاف ہوتا ہے، لہٰذا تم طے کرو کہ اس مہک کے لیے کتنا چاہتے ہو؟
اس نے جواب دیا: پانچ درہم جناب۔
قاضی روٹی کھانے والے شخص کی طرف متوجہ ہوا اور کہا: پانچ درہم نکال کر زمین پر پھینک دو۔
اس آدمی نے ایسا کیا اور اپنے‏درہم یکے بعد دیگرے پھینکے حتیٰ کہ زمین پر درہم گرنے کی آواز سب نے اچھی طرح سن لی۔
قاضی نے دکان کے مالک سے کہا ، کیا تم نے پانچ سکوں کی آواز سنی ہے؟
اس نے جواب دیا: ہاں جناب، میں نے درہم زمین پر گرنے کی آواز کو سنا ہے ۔۔‏قاضی نے کہا: سکوں کی وہ آواز اس بو کی قیمت ہے۔ اس نے ناک سے کھایا، اور اب تم نے اپنے کانوں سے اپنی قیمت وصول کر لی ہے۔۔۔۔
عربی ادب سے ماخوذ : ۔ یہ عقلمند قاضی کا فیصلا۔
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top