• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Poetry آج کے منتخب اشعار

کسی کی یاد میں اِتنا نہ رو، ہُوا سو ہُوا
کہ دل گنْوا کے اب آنکھیں نہ کھو، ہُوا سو ہُوا

کوئی اُسے نہ سُنائے ہمارا حالِ خراب
مبادہ اُس کو بھی افسوس ہو، ہُوا سو ہُوا

احمد فراز​
 
وحشت کا اثر خواب کی تعبیر میں ہوتا
اِک جاگنے والا مِری تقدیر میں ہوتا

اِک عالمِ خُوبی ہے میّسر، مگر اے کاش
اُس گُل کا علاقہ، مِری جاگیر میں ہوتا


افتخارعارف​
 
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت

کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت

سُرُور بارہ بنکوی​
 
جس سے کيا ہے آپ نے اقرار جی گيا
جس نے سنا ہے آپ سے انکار مرگيا

کس بيکسی سے داغ نے افسوس جان دی
پڑھ کر ترے فراق کے اشعار مرگيا

داغ دہلوی​
 
اُس کی پائل اگر چھنک جائے
گردشِ آسماں ٹھٹھک جائے

ہائے اُس مہ جبیں کی یاد عدم
جیسے سینے میں دم اٹک جائے

عبدالحمیدعدم​
 
جبینِ تمنّا کی تابانیاں ہیں
کہ دل میں ابھی تک پُرافشانیاں ہیں

نہ جینا ہے مشکل محبت میں عابد
نہ یہ ہے، کہ مرنے میں آسانیاں ہیں

سیّدعابدعلی عابد​
 
عجب نہیں جو محبت مری سرشت میں ہے
یہی شرار نہاں روحِ سنگ وخشت میں ہے

نہ بجلیوں کوخبر ہے نہ خوشہ چیں کو پتہ
کہ اِک نہال تمنّا ہماری کشت میں ہے

سیّدعابدعلی عابد​
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top