• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Funny News دو بھائیوں کی ایک ہی لڑکی سےشادی ۔۔

Joined
Jun 10, 2025
Messages
934
Reaction score
48,730
Points
93
Location
Karachi
Gender
Male
Register or log in to view attachments


بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی شادی کی تقریب ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں کی تھی، یہ شادی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہوئی۔

رپورٹ کےمطابق دلہن سنیتا چوہان سے پردیپ اور کپیل نیگی نے شادی کی، تینوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے بغیر کیا۔

یہ شادی کیوں کی گئی؟​

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے تحت اس رواج کو 'جودیدارا' کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔

دُلہوں کی تفصیلات

دُلہے پردیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے جب کہ اس کا چھوٹا بھائی کپیل بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

ہاٹی قبیلے میں ایک خاتون کی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی تھی لیکن خطے میں آباد قبیلوں کی خواتین میں تعلیم اور معاشی بہتری کے بعد خواتین کے ایک سے زائد شوہر رکھنے کی روایت دم توڑ گئی تھی۔

مذکورہ گاؤں کے بزرگوں نے بتایا کہ اس طرح کی شادیاں خفیہ طور پر کی جاتی ہیں اور معاشرے میں تسلیم کی جاتی ہیں لیکن اس کی تعداد کم ہے۔

یہ شادیاں کیوں ہوتی ہیں؟ ماہرین کی رائے

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کے مطابق اس طرح شادیوں کے رواج کی ایک وجہ آبائی زمینوں کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے کیونکہ آبائی جائیداد میں قبائیلی خواتین کے حصے کا معاملہ اس وقت بھی بنیادی تنازع ہے۔​
 

Attachments

    Register or log in to view attachments

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top