• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Funny News 'فرینڈ زون' کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

Master Mind

Well-known member
Joined
Dec 25, 2022
Messages
1,185
Reaction score
18,192
Points
113
Location
Australia
لڑکی کی جانب سے'فرینڈ زون'(جسے عام الفاظ میں صرف دوستی تک محدود رکھنا کہا جاتا ہے ) کرنے پر نوجوان نے لڑکی پرکروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں ایک دلچسپ فلمی واقعہ پیش آیا ، 'کے کاشیگن' نامی نوجوان اپنی دوست 'نورا تان 'کو پسند کرنے لگا لیکن جب اس نےدوستی کو ایک رشتے میں تبدیل کرنا چاہا تو لڑکی نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف دوستی تک محدود کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں 2016 میں پہلی بار ملے اور پھر اچھی دوستی ہوگئی لیکن پھر وہی ہوا جو اکثر فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ،'دونوں میں سے ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ گیا'۔

یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا،دوست کے ساتھ وقت گزارتے، گزارتے نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اس نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کرنے کے لیے لڑکی سے اظہار محبت کیا لیکن نورا تان نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف دوستی تک ہی محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔
لڑکی کی جانب سے انکار سن کر نوجوان نے پہلے اس فیصلے کو قبول کرنے کی کافی کوشش کی لیکن اس دوران مبینہ طور پر اس کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تاہم کاشیگن نے جذبات کو ٹھیس اور ذہنی صدمہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکی کے خلاف 30 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کیس 9 فروری کو عدالت میں پری ٹرائل کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top