خوش آمدید

لو اسٹوری فورم ، اردو دنیا کا نمبر ون اردو اسٹوری فورم ، ابھی فورم کےممبر بنیں اور اردو کی بہترین کہانیاں پڑھیں ۔

Register Now!
  • PAID PLANS

    ٹاپ پیکیج
    👑

    PREMIUM

    16000
    چھ ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    VIP+

    6000
    چھ ماہ کے لیے
    بنیادی ڈیل

    VIP

    3500
    تین ماہ کے لیے

Poetry آج کے منتخب اشعار

نہ جانے وقت کی رفتار کیا دِکھاتی ہے
کبھی کبھی تو بڑا خوف سا لگے ہے مجھے

اب ایک آدھ قدم کا حساب کیا رکھیے
ابھی تلک تو وہی فاصلہ لگے ہے مجھے

جاں نثار اختر​
 
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی، ہاتھ لگاتے ہی چمن میں !
شرمائے، لچک جائے تو لگتا ھے کہ تم ہو

جاں نثار اختر​
 
صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندّی کوئی بل کھائے تو لگتا ھے کہ تم ہو

جاں نثار اختر​
 
ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں گے
بے نِشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے

کس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا ماتم
ہم تری یاد سے جس روز اُتر جائیں گے

فیض احمد فیض​
 
ہمّتِ اِلتجا نہیں باقی
ضبْط کا حوصلہ نہیں باقی

اِک تِری دید چِھن گئی مجھ سے
ورنہ دُنیا میں کیا نہیں باقی

فیض احمد فیض​
 
بربادئ دل جبر نہیں‌ فیض کسی کا !
وہ دُشمنِ جاں‌ ہے تو بُھلا کیوں‌ نہیں‌ دیتے

فیض احمد فیض​
 
ویراں ہے میکدہ، خُم و ساغر اُداس ہیں
تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے

دُنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دِلفریب ہیں غم روزگار کے

فیض احمد فیض​
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top