master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #451 نہ جانے وقت کی رفتار کیا دِکھاتی ہے کبھی کبھی تو بڑا خوف سا لگے ہے مجھے اب ایک آدھ قدم کا حساب کیا رکھیے ابھی تلک تو وہی فاصلہ لگے ہے مجھے جاں نثار اختر
نہ جانے وقت کی رفتار کیا دِکھاتی ہے کبھی کبھی تو بڑا خوف سا لگے ہے مجھے اب ایک آدھ قدم کا حساب کیا رکھیے ابھی تلک تو وہی فاصلہ لگے ہے مجھے جاں نثار اختر
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #452 آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جب شاخ کوئی، ہاتھ لگاتے ہی چمن میں ! شرمائے، لچک جائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جب شاخ کوئی، ہاتھ لگاتے ہی چمن میں ! شرمائے، لچک جائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #453 صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر ندّی کوئی بل کھائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر ندّی کوئی بل کھائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #454 ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں گے بے نِشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے کس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا ماتم ہم تری یاد سے جس روز اُتر جائیں گے فیض احمد فیض
ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں گے بے نِشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے کس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا ماتم ہم تری یاد سے جس روز اُتر جائیں گے فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #455 ہمّتِ اِلتجا نہیں باقی ضبْط کا حوصلہ نہیں باقی اِک تِری دید چِھن گئی مجھ سے ورنہ دُنیا میں کیا نہیں باقی فیض احمد فیض
ہمّتِ اِلتجا نہیں باقی ضبْط کا حوصلہ نہیں باقی اِک تِری دید چِھن گئی مجھ سے ورنہ دُنیا میں کیا نہیں باقی فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #456 بربادئ دل جبر نہیں فیض کسی کا ! وہ دُشمنِ جاں ہے تو بُھلا کیوں نہیں دیتے فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #457 ویراں ہے میکدہ، خُم و ساغر اُداس ہیں تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے دُنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا تجھ سے بھی دِلفریب ہیں غم روزگار کے فیض احمد فیض
ویراں ہے میکدہ، خُم و ساغر اُداس ہیں تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے دُنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا تجھ سے بھی دِلفریب ہیں غم روزگار کے فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #458 سوچ رکھنا بھی جرائم میں ہے شامِل اب تو وہی معصُوم ہے ہر بات پہ جو صاد کرے پروین شاکر
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #459 دیکھا کِئے وہ مست نِگاہوں سے بار بار جب تک شراب آئی، کئی دَور ہو گئے شاد عظیم آبادی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World May 17, 2024 #460 ہر تمنّا دل سے رُخصت ہو گئی اب تو آجاؤ کہ خلوَت ہو گئی عزیزالحسن مجذوب