master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #321 عطائے دستِ قدرت ہے، جو مِل جائے غنیمت ہے تعین کی حدوں سے تو یہاں بڑھ کر ۔۔۔۔۔ نہیں ملتا ضرر وصفی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #322 دل تو دل، وہ دماغ بھی نہ رہا شورِ سودائے خطّ و خال کہاں تھی وہ اِک شخص کے تصّور سے اب وہ رعنائیِ خیال کہاں اسد الله خاں غالب
دل تو دل، وہ دماغ بھی نہ رہا شورِ سودائے خطّ و خال کہاں تھی وہ اِک شخص کے تصّور سے اب وہ رعنائیِ خیال کہاں اسد الله خاں غالب
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #323 فرصتِ کاروبارِ شوق کِسے ذوقِ نظارۂ جمال کہاں ایسا آساں نہیں لہو رونا دل میں طاقت، جگر میں حال کہاں اسد الله خاں غالب
فرصتِ کاروبارِ شوق کِسے ذوقِ نظارۂ جمال کہاں ایسا آساں نہیں لہو رونا دل میں طاقت، جگر میں حال کہاں اسد الله خاں غالب
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #324 تِری کج ادائی سے ہار کے، شبِ انتظار چلی گئی مِرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر، مِرے غم گُسار چلے گئے نہ سوالِ وصْل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں تِرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
تِری کج ادائی سے ہار کے، شبِ انتظار چلی گئی مِرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر، مِرے غم گُسار چلے گئے نہ سوالِ وصْل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں تِرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #325 یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نجات دل کا عالم تِرا حُسن دستِ عیسیٰ ، تری یاد رُوئے مریم تِری دِید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراں وہ چمن جہاں گِری ہے تری گیسوؤں کی شبنم فیض احمد فیض
یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نجات دل کا عالم تِرا حُسن دستِ عیسیٰ ، تری یاد رُوئے مریم تِری دِید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراں وہ چمن جہاں گِری ہے تری گیسوؤں کی شبنم فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #326 یہ عجب قیامتیں ہیں تِری رہگزر میں گزراں نہ ہُوا کہ مَرمِٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم لو سُنی گئی ہماری ، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پھرسے! وہی گوشۂ قفس ہے ، وہی فصْلِ گُل کا ماتم فیض احمد فیض
یہ عجب قیامتیں ہیں تِری رہگزر میں گزراں نہ ہُوا کہ مَرمِٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم لو سُنی گئی ہماری ، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پھرسے! وہی گوشۂ قفس ہے ، وہی فصْلِ گُل کا ماتم فیض احمد فیض
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #327 زندگی جبر مُسلسَل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں آؤ اِک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خُدا یاد نہیں ساغرصدیقی
زندگی جبر مُسلسَل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں آؤ اِک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خُدا یاد نہیں ساغرصدیقی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #328 نظر نظر بیقرار سی ہے، نفس نفس میں شرار سا ہے میں جا نتا ہوں، کہ تم نہ آؤگے، پھر بھی کچھ انتظار سا ہے یہ زلف بردوش کون آیا، یہ کِس کی آہٹ سے گُل کِھلے ہیں مہْک رہی ہے فضائے ہستی، تمام عالم بہار سا ہے ساغر صدیقی
نظر نظر بیقرار سی ہے، نفس نفس میں شرار سا ہے میں جا نتا ہوں، کہ تم نہ آؤگے، پھر بھی کچھ انتظار سا ہے یہ زلف بردوش کون آیا، یہ کِس کی آہٹ سے گُل کِھلے ہیں مہْک رہی ہے فضائے ہستی، تمام عالم بہار سا ہے ساغر صدیقی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #329 حُسنِ بے پروا کو دے کر دعوتِ لطف و کرم عشق کے زیرِنگیں پھر ہردوعالم کیجئے صبح سے تا شام رہئے قصۂ عارض میں گُم شام سے تا صبْح ذکرِ زُلفِ برہم کیجئے جوش ملِیح آبادی
حُسنِ بے پروا کو دے کر دعوتِ لطف و کرم عشق کے زیرِنگیں پھر ہردوعالم کیجئے صبح سے تا شام رہئے قصۂ عارض میں گُم شام سے تا صبْح ذکرِ زُلفِ برہم کیجئے جوش ملِیح آبادی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #330 نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں فقط حُسن سے دلبری چاہتا ہوں خلاصہ ہے یہ جوش اِس داستاں کا کہ جوہر ہوں اور جوہری چاہتا ہوں جوش ملیح آبادی
نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں فقط حُسن سے دلبری چاہتا ہوں خلاصہ ہے یہ جوش اِس داستاں کا کہ جوہر ہوں اور جوہری چاہتا ہوں جوش ملیح آبادی