master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #311 پھر کسی یاد نے کروٹ بدلی کوئی کانٹا سا چُبھا ہے دل میں پھر کسی غم نے پُکارا شاید کچھ اُجالا سا ہُوا ہے دل میں ناصرکاظمی
پھر کسی یاد نے کروٹ بدلی کوئی کانٹا سا چُبھا ہے دل میں پھر کسی غم نے پُکارا شاید کچھ اُجالا سا ہُوا ہے دل میں ناصرکاظمی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #312 عشقِ بُتاں کو جی کا جنجال کرلیا ہے آخر یہ میں نے اپنا کیا حال کرلیا ہے سنجیدہ بن کے بیٹھو، اب کیوں نہ تم، کہ پہلے اچھی طرح سے مجھ کو، پامال کرلیا ہے حسرت موہانی
عشقِ بُتاں کو جی کا جنجال کرلیا ہے آخر یہ میں نے اپنا کیا حال کرلیا ہے سنجیدہ بن کے بیٹھو، اب کیوں نہ تم، کہ پہلے اچھی طرح سے مجھ کو، پامال کرلیا ہے حسرت موہانی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #313 گُزر گئی حد سے پائمالی، عتابِ ترکِ کلام کب تک رہے گی مسدُود اے سِتم گر! رہِ پیام و سلام کب تک حسرت موہانی
گُزر گئی حد سے پائمالی، عتابِ ترکِ کلام کب تک رہے گی مسدُود اے سِتم گر! رہِ پیام و سلام کب تک حسرت موہانی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #314 اے طبیبو نہ اذیّت دو مجھے بہرِخُدا آپ دردِ دلِ بیمار نہیں جانے کا غلام ہمدانی مصحفی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #315 تِرے کوچے ہربہانے مجھے دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا، کبھی اُس سے بات کرنا غلام ہمدانی مصحفی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #316 اِنکار ہی کردیجیے اِقرار نہیں تو اُلجھن ہی میں مرجائے گا بیمار نہیں تو افتخار راغب
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #317 کہا کہ آپ تو راغبؔ کو بھی بُھلا بیٹھے وہ بولے وقت ہی نا مہربان ایسا ہے افتخار راغب
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #318 ہجر کی شب، ہم کو یوں کہتی ہے، ہنگامِ اخیر ہوچکی اختر شُماری، دَم شُماری کیجیے کیا کریں ہم ! صبْر پر اپنا نہیں کچُھ اِختیار ورنہ یوں مجبُور ہوتے، اختیاری کیجیے غلام ہمدانی مصحفی
ہجر کی شب، ہم کو یوں کہتی ہے، ہنگامِ اخیر ہوچکی اختر شُماری، دَم شُماری کیجیے کیا کریں ہم ! صبْر پر اپنا نہیں کچُھ اِختیار ورنہ یوں مجبُور ہوتے، اختیاری کیجیے غلام ہمدانی مصحفی
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #319 یہ اپنی چال ہے افتادگی سے اب، کہ پہروں تک ! نظرآیا جہاں پرسایۂ دیوار، بیٹھے ہیں انشا الله خاں انشا
master007 Well-known member Joined Dec 30, 2022 Messages 842 Reaction score 5,978 Location World Mar 13, 2024 #320 نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری، راہ لگ اپنی ! تجھے اٹھکھیلیاں سُوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں انشا الله خاں انشا
نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری، راہ لگ اپنی ! تجھے اٹھکھیلیاں سُوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں انشا الله خاں انشا