ذرا جلدی ہاتھ چلاؤ۔ ایسے تو رات تک بھی حلوہ نہیں بنے گا۔امی نے ثمرہ کے سست کام کرنے پر ٹوکا۔اب کیا چولہے پر میں خود بیٹھ جاؤں؟ آپ کو تو میں ہمیشہ سست ہی لگتی ہوں۔ ثمرہ نے آہستہ سے کہا۔ امی کی ڈانٹ پر منہ ہی بن گیا۔ ناراضگی میں، آنکھوں پر آئے بالوں پر جو ہاتھ پھیرا تو گاجر کے چند ذرات ماتھے اور...